ہنگو(مانند نیوز)وفاقی وزیر اویس لغاری اور نیپرا کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کہ ہماری شکایت پر اوربلنگ کا نوٹس لیا۔اور کمیٹی میں اس مسئلے پر باقاعدہ بحث کی اوربل بھی منظور کرالیا۔ان خیالات کا اظہار ضلع ہنگو سماجی شخصیات طفیل محمد خان۔سید قیوم شاہ۔ملک رحمن بنگش نے نیپرا کی جانب سے اوربلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل پاس کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔طفیل محمد خان کا مذید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے نیپرا کو بجلی بلوں میں بیجا اور ناجائز اوربلنگ کے حوالے سے درخواست دیا تھا۔جس پر نیپرا نے کلیدی کردار ادا کیا۔اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اوربلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے واپڈا افسران کو پکڑنے اور تین سال کی سزا کا باقاعدہ بل منظور کرلیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اک طرف بجلی یونٹ کی قیمتوں نے غریب شہریوں کا جینا محال کررکھا ہیاوپر سے اوربلنگ نے عوام کی کمر توڑ ڈالی۔اب اس ترامیم سے عوام کو اگر ریلیف نہیں ملتا کم از کم اوربلنگ سے چھٹکارہ حاصل ہوگا۔حکومت کے اس اقدام سے عوام کے اندر اداروں پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔