ہنگو (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ پشتو زبان، ثقافت اور تہذیب امن کا نام ہے۔پختونوں کا صدیوں پرانا رسم و رواج ہے۔کلچر ڈے جیسے ثقافتی پروگرامات کے انعقاد سے نوجوان نسل کو اپنے آباؤاجداد کے روایات، بہادری، تاریخ اور تہذیب کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پہلی بار کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ) کوہاٹ کے ہنگو کیمپس میں پختون ثقافت کے حوالے سے منعقدہ کلچر ڈے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ہنگو کیمپس ڈاکٹر وحید اللہ وزیر سمیت علاقہ عوام اور طلباء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔کلچر ڈے کے موقع پر طلباء اور طالبات نے پختون ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف قسم کے روایتی کھانوں اور ثقافتی اشیاء کے سٹال لگائے تھے۔نوجوانوں نے پشتو موسیقی پر روایتی رقص پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔مہمانوں نے سٹالوں کا معائنہ کیا اور ان میں رکھے گئے اشیاء میں گہری دلچسپی لی۔ڈپٹی کمشنر ہنگو نے اپنے خطاب میں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی میں طلباء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اگر طلباء اپنے ملک و قوم اور علاقے کی ترقی چاہتے ہیں تو ان کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جس ملک کا تعلیمی نظام مضبوط ہو گا تو اس ملک کی معیشت، سیاست، انفراسٹرکچر، صحت اور ٹیکنالوجی انڈسٹری بھی مضبوط ہوں گے۔طلبہ سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم کو اپنا مقصد حیات بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔اس موقع پر ہنگو سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین عبدالباسط اور صدر محمد فیاض نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ پختون ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی ایسے مثبت پروگراموں کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے