لوئر دیر (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ نعمان پرویز نے منڈا بازار میں کم وزن روٹی، گراں فروشی، سرکاری نرخنامے کی عدم تعمیل پر کئی نان فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ انہوں نے خلاف ورزی پر کئی نان فروشوں پر جرمانہ عائد کیا جبکہ دو نان فروشوں کو جیل بھیج دیا گیااور ان کے دکانیں بھی سیل کردی گئی۔