لوئر دیر (مانند نیوز )ضلع دیر لوئر میں کم وزن اور سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی پر 10 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع دیر لوئر واصل خان خٹک کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر لوئر کاشف احسان کی قیادت میں محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے شمشی خان اور تالاش بازار میں قصائیوں، نانبائیوں، مرغ فروشوں اور سبزی فروشوں کے دکانوں کو چیک کیا۔ انہوں نے کم وزن اور سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی اور سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف تھانہ تالاش میں 10 (ایف۔ آئی۔آر) درج کی گئی۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں رکھیں اور اس پر عملددرآمد کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جو ان کے کاروبار کی بندش پر منتج ہو سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے