بٹ خیلہ(مانند نیوز )ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امتیازخان کے زیر نگرانی ٹریننگ ونگ انچارج احمد علی نے گل رنگ محل انٹرنیشنل ہسپتال اماندرہ کے سٹاف کے لئے ابتدائی طبی امداد(فرسٹ ایڈ) اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پیش آنے پر پیشہ وارانہ طریقے سے کام کرنا تھا۔تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے گل رنگ محل انٹرنیشنل ہسپتال اماندرہ کے سٹاف کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔گل رنگ محل انٹرنیشنل ہسپتال اماندرہ کے ہیڈ آپریشن اینڈ سپورٹ ڈاکٹرعدنان زیب نے ریسکیو1122 ملاکنڈ کا شکریہ ادا کیااور ریسکیو1122 کو خراج تحسین پیش کیا۔