اسلام آباد (مانند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا سے متعلق مالیاتی و انتظامی امور، صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی ٹیکس کی عدم کٹوتی سے وفاق کو پہنچنے والے مبینہ نقصان اور کرپشن ،آڈٹ کے معاملات اور صوبے میں شفافیت و مالی نظم و ضبط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرکاری وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے، جبکہ مالیاتی نظم و ضبط اور مؤثر آڈٹ سے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمات کے معیار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل عوام کی امانت ہیں، ان کا شفاف اور مؤثر استعمال صوبائی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔ آڈٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنا کر مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ #
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کااسلام آباد میں ملاقات