اسلام آباد (مانند نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے پیغام ہے اور اسکے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

شمالی صوبہ سامسون میں نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر قدم اٹھایا ہے تاکہ اسلامی دنیا کو پیغام دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام  سے مثبت پیشرفت ہورہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔ 

ترک صدر سے سوال پوچھا گیا کہ دنیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ اراکین سے زیادہ بڑی ہے جس پر ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ منصفانہ دنیا کے حق میں وکالت جاری رکھیں گے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اسے بغور دیکھ رہے ہیں اور نہ صرف ہرمز بلکہ خلیج کے بہت سے حصوں میں سنجیدہ نوعیت کی مشکلات ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا موقف ہے کہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر جلد ازجلد قابو پانا چاہیے اور اس مقصد کیلیے ترکیہ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا کیونکہ ترکیہ سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے