اسلام آباد (مانند نیوز) ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انصار اللہ کے خلاف اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کرلی۔

اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد نے اسرائیل اور خلیجی ممالک سے براہ راست اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے بالواسطہ رابطے کر کے معاونت طلب کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے حوثی گروپ انصاراللہ کے خلاف حملوں کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سعودی عرب شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی۔

سعودی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثناء یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی عرب میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے