کوہاٹ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کی پالیسی کے مطابق گندم کی خریداری بلاتاخیر شروع کی جائے اور اس میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں گندم کی خریداری سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، خوراک، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ گندم کی خریداری میں صوبائی حکومت کی پالیسی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائی جائے اور خریداری کے عمل کو شفاف اور آسان بنایا جائے۔اسی طرح کسانوں کے مفاد کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ محکمے باہمی رابطے میں رہیں اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے خریدے گئے گندم کا ذخیرہ محفوظ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے