پبی (مانند نیوز )ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان کی ہدایات پر صوبے بھر میں عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ تربیتی مشقیں بھی کی جا رہی ہے ریسکیو 1122 فورس نوشہرہ اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان فرضی مشقیں شیل پیٹرول پمپ وتڑ کے مقام پر منعقد کئے گئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین کی قیادت میں قائم ٹرینگ ونگ ٹیم نے نیشنل ہائی وے پولیس نوشہرہ کے ہمراہ فرضی مشقوں میں حصہ لیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے مزید کہا کہ فرضی مشقوں کے دوران کسی بھی قسم کے ٹریفک حادثے اور آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی اقدامات,بچاوٗ اور دوسروں کی مدد کے بارے میں عملی اور جامعہ نمونے پیش کیے گئے ٹرینگ وینگ انچارج حضرت علی شاہ نے کہا کہ اب تک مختلف اداروں کے ساتھ ملکر متعدد فرضی مشقوں کااہتمام کیا گیا۔جس سے بروقت اور بہترین انداز میں نمٹنے اور حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی نیشنل ہائی وے پولیس انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو1122 کے بین الاقومی طرز کی سہولیات فراہم کرنے اور تربیت دینے کے عمل کو بے حدسراہا گیا اور آئندہ بھی اس قسم کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کر نے پر اتفاق کیا گیا.۔۔