اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔آئی کیوب قمر مشن کی ٹیم کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی کیوب قمر دوپہر ایک بج کر 14 منٹ پر چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق سیٹیلائٹ کے تمام کنٹرولز اور دیگر نظام ٹھیک کام کر رہے ہیں، جائزے کا عمل مزیدچند دن جاری رہے گا جس کے بعد ہی یہ اپنا کام شروع کرے گا۔یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔چین کے چینگ 6 کے مشن کا مقصد چاند کی سطح سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے