پشاور (مانند نیوز) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی جاسکتی ہے، تنقید برائے اصلاح ہونے چاہیے، اور ہم مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں وہ پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک کی سربراہی میں آئے کی پریس کلب کابینہ کے ارکان سے ملاقات لے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے وفد میں نائب صدر طیب عثمان، جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی، ممبران گورنننگ باڈی احتشام بشیر، عابد خان، ارشاد میدانی، شاہد آفریدی، محمد شہزاد اور پریس گیلری کے صدر محمد گلزار خان بھی موجود تھے اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ بانی چیرمین عمران خان نے عوام کو شعور دیا ہے 72 سالوں سے سیاست میں جو ہورہا تھا اس پر پردہ اٹھایا ہے یہی وجہ ہے کہ تین نسلیں عمران خان کے ساتھ ہیں،عام انتخابات میں عوام نے عمران خان کے نظریے اور سوچ کو ووٹ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے، ہم تنقید برائے اصلاح کا خیرمقدم کرتے ہیں اور صحافت ہی کے ذریعے معاشرہ میں ہونے والی زیادتیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ دوران اجلاس پشاو ر پریس کلب کی خدمات کو سپیکر اسمبلی نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ پشاور پریس کلب جو کہ صوبے کا سب سے بڑا پریس کلب ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے اس کا ہر رکن اسی طرح منظم ہو کر مستقبل میں بھی اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا۔ سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اس موقع پر ارشد عزیز ملک کی طرف سے پشاور پریس کلب کے دورے کی دعوت کو قبول کیا۔ ملاقات کے آخر میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی پریس کلب پشاور کی کابینہ کے ساتھ یادگاری گروپ تصوریر بھی بنائی گئی۔