جنوبی وزیرستان (مانند نیوز ) پمپ یونین ایسوسیشن عہدیداروں کا اہم اجلاس، غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لانے پر تشویش کا اظہار کیا ، تفصیلات کے مطابق پمپ یونین ایسوسیشن کے اہک اہم اجلاس بروز جمعرات یونین کے دفتر میں صدر جان عالم محسود کے زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں سلطان شیرانی، ٹانک کے صدر صدام محسود، جنرل سیکرٹری اکرام خان مروت، اقبال محسود، خان زمان، شکیل خان، حاجی رخمان گل، صورت خان وزیر کوچی خان، جاوید خان، گل زمان سمیت کیثر تعداد میں دیگر ائل ڈیلروں نے شرکت کی، اجلاس میں یونین عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ائل ایجنسیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لانے پر تشویش کا اظہار کیا، یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پمپ ملکان نے پٹرول پمپوں کی تعمیر پر کروڑوں پر خرچ کرکے حکومت کو سالانہ اربوں روپے ٹیکسوں کی مد آدا کیا جاتا ہے، لیکن حکومت کی جانب سے ان کے کاروبار کو کسی قسم کی تحفظ فراہم نہیں کرتی بلکہ بھتہ خوری کے عوض غیر قانونی ائل ایجنسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی نہیں کی جاتی ہے، یونین عہدیداروں نے اعلی حکومتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی پٹرولیم مصنوعات سمگلنگ کی روک تھام سمیت غیر قانونی ائل ایجنسیوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر غیر قانونی دھندا کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی تو پٹرول پمپس کو تالے لگا کر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے