وانا (مانند نیوز) جہاں وزیرستان ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وہاں صحت کی بنیادی مراکز عرصہ دراز سے بند ہیں، جس میں پہاڑی علاقے سرفہرست ہے، جنوبی وزیرستان کے علاقہ سرے خاورے میں موجود ڈسپنسری کئی سالوں سے بند ہے لیکن حکام ڈسپنسری کو فعال بنانے کیلئے چشم پوشی کررہے ہیں، جس کی وجہ سے دیہات کے لوگ فسٹ ایڈ / معمولی بیماری کیلئے وانا کا رخ کرتے ہیں، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں میں معیاری صحت کی سہولتوں کے دعوے دم توڑ چکے ہیں۔ صحت کے بنیادی مراکز میں مقرر عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور ریکارڈ میں معمول کے مطابق ڈسپینسری کو چل رہا ہے۔ سرے خاورے میں موجود ڈسپینسری بند ہونے کے باعث عمارت بھی مخدوش ہو گئی ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو شکایات کی ہیں مگر کوئی سننے کو تیار ہی نہیں ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے علاقے کے بی ایچ یو صرف بند بلڈنگ تک محدود ہے، علاقہ مکین نے ایم پی اے عجب گل وزیر، ایم این اے زبیر خان وزیر، وزیر صحت، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈاپور سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کی فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ڈسپینسری کو فوری طور پر کھول دیا جائیں، تاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات میسر ہوسکیں۔ یاد رہے کہ وزیرستان میں جب بھی صحافی برادری یا غریب عوام تعلیم یا اور بنیادی حقوق کیلئے اواز اٹھاتے ہیں تو دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ریاستی پالیسی کے تحت اواز کو دبایا جاتا ہے۔