پشاور(مانند نیوز )فلم،ٹی وی اور تھیٹر کی اداکارہ ماڈل نوری خان ٹی وی کی مصروف ترین اداکارہ بن گئیں۔ایک ملاقات کے دوران نوری خان نے بتایا کہ وہ ہدایت کار سجاد طورو اور محمد اظہار بوبی سمیت دیگر اچھے ڈائریکٹرز کی نصف درجن سے زائد ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔ تمام ڈراموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہوں اور اپنے فنی مستقبل سے مطمئن ہوں۔ایک سوال کے جواب میں نوری خان نے کہا کہ مجھے کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں جو شہرت عزت اورمقام ملاہے اس کیلئے لوگوں کو برسوں بیت جاتے ہیں۔ یہ خدا کی ذات کامجھ نا چیز پر کرم ہے کہ جس شہرت کی فنکار برسوں تمنا کرتے ہیں وہ مجھے شوبز کی دنیا میں ابتدائی دنوں میں مل گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف اورصرف نیک نیتی اور محنت اورلگن سے کام کرنے کی وجہ سے ہے۔میں نے اپنی کامیابیوں پر کبھی تکبرنہیں کیا بلکہ مجھ میں مزید عاجزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کے کرم سے آج میں مصروف ترین اداکارہ ہوں