جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) پٹرولیم مصنوعات قیمتوں تعین کی چھوٹ سے بین الاقوامی تیل کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، پمپ یونین ایسوسیشن ڈیرہ اسماعیل ڈویژن کے صدر جان عالم محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی سے غیر ملکی تیل کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تیل کمپنیوں کی اتنی سقعت نہیں کہ وہ بین الاقوامی تیل کمپنیوں کی مقابلہ کرسکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ پالیسی سے تیل صارفین کلو انتہائی مہنگے داموں تیل خریدنا پڑے گا جس سے غریب عوام مزید پریشانیوں میں مبتلا ہوجائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکمران ایسی پالیسیاں اختیار کرنے سے اجتناب کریں جس سے ملک اور قوم کیلئے نقصانات کے سبب بن رہے ہیں۔