اسلام آباد(مانند نیوز)رفاہ یونیورسٹی کی جانب سے 7ویں بین الاقوامی کانفرنس آن پیشنٹ سیفٹی (ICPS) کا انعقاد۔کانفرنس میں صحت کی دیکھ بھال میں تشخیصی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر امپروومنٹ اینڈ سیفٹی (RIHIS) نے جناح کنونشن سینٹر میں 7ویں بین الاقوامی کانفرنس آن پیشنٹ سیفٹی (ICPS) کا انعقاد کیا جس میں ہیلتھ کیئر سے متعلقہ معیار اور مریضوں کے تحفظ کو زیر غور لایا گیا اورصحت کی دیکھ بھال کی موثر فراہمی میں درست اور بروقت تشخیص کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں رفاہ یونیورسٹی کے چانسلر اور آئی سی پی ایس کے سربراہ حسن محمد خان، رفاہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹروشریک سربراہ آئی سی پی ایس اسد اللہ خان کے علاوہ آئی سی پی ایس کے چیئرمین ذکی الدین، معروف بین الاقوامی مکرر مرات سونیر کوکو کایا، مینجنگ ڈائریکٹر جائیکا مڈل ایسٹ و افریقہ لیسلی تھامسن، سی ای او ایکریڈیٹیشن کینیڈا پروفیسر ڈاکٹرسیول اکگن، چیف کوالٹی آفیسرباسکینٹ یونیورسٹی ہسپتال نیٹ ورک ترکی ڈاکٹر محمد سین بن حسن، سنگ ہیلتھ ڈیوک نس انسٹیٹیوٹ فار پیشنٹ سیفٹی اینڈ کوالٹی سنگاپور ڈاکٹر محمد احمد قاضی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور صحت سہولت پروگرام کے سی ای او، ارشد قائم خانی نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کی۔