کوہاٹ (مانند نیوز)ضلع کوہاٹ کے ترقی پانے والے لیویز اہلکاروں کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ لیویز کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز کوہاٹ اور لیوی اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقی پانے والے لیویز اہلکاران کو حوالدار کے بیجز لگائے اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ لیویز کوہاٹ نے ترقی پانے والے لیویز اہلکاران کو مخاطب کر کے کہا کہ محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے لہٰذا بہتر کارکردگی دکھا کر آپ ترقی کی مزید منازل طے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ آپ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، امید ہے کہ آپ ہمیشہ کی طرح محنت اور لگن کو اپنا شعار بنا کر لوگوں کی خدمت کریں گے اور نئی ذمہ داریاں بھی پوری ایمانداری و دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے