پبی (مانند نیوز )اضاخیل بالاں خالد فلنگ سٹیشن پیٹرول پمپ میں نا معلوم و جو ہات پر آتشزدگی آگ نے کھڑی ٹرکوں کو اپنی لپٹ میں لیا لاکھوں روپے کا مالی نقصان آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سٹیشن 22 پبی اور سٹیشن 11 خٹکلی کے ٹیموں موقع پر پہنچی ریسکیو1122 کے فائر ٹیموں نے بروقت رسپانس کرنے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کر دیا ایمرجنسی آٖآفیسر نوشہرہ عامر بشر کی زیر قیادت 40 منٹ تک جاری فائر فائٹنگ کے بعد ریسکیو 1122 فائر ٹیموں نے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا اور اپنی بہترین حکمت عملی سے قریبی موجود پیٹرول پمپ کو آگ سے محفوظ رکھا ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کی بدولت اس آپریشن کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی اور اعلی حکمت عملی کی وجہ سے مالی نقصان کم سے کم ہوا اس فائر ایمرجنسی کے دوران ان کال حضرت علی شاہ کی زیر نگرانی 18 فائر فائٹر ز نے حصہ لیا جبکہ 15 ہزار لیٹر کے قریب پانی کا استعمال کیا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین تمام فائر آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے تھے جبکہ اس فائر آپریشن میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ریسکیورز کے لئے توصیفی سند کا بھی اعلان بھی کیا