پبی (مانند نیوز ) ایپکا نے مطالبات کی منظوری کیلئے ملک بھر میں 22 مئی اور 29 مئی کو قلم چھوڑ ہڑتال اور تالہ بندی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے کوئٹہ کے دورے سے واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا بلوچستان،شیخ امتیاز صوبائی نائب صدر،اقرار احمد میڈیا کوآرڈینیٹر ایپکا پاکستان بھی موجود تھے انہوں نے کہا۔کہ نومنتخب وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملازمین کو IMF کے ایماء پر پنشن کموٹیشن گریجوٹی سے محروم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔اور پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کو زندہ درگور کر رھے ہیں۔نومنتحب حکومت IMF کا غلام ہے۔اور ملک کے تمام قیمتی اثاثے ان کے ساتھ گروی رکھے ہیں۔اور آی ایم ایف سے جو قرضے لیتے ہیں۔اس پر کرپٹ اشرافیہ اپنی عیاشیاں کرتے ہیں۔اور ملک کے غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو قرضوں تلے دبے جارہے ہیں۔اور سرکاری ملازمین اس بے تحاشہ مہنگائی،یوٹیلٹیزبلز اور جان بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ھوچکے ہیں۔اور ملازمین ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ایپکا نے مطالبات منوانے کے لیے 22 مئی اور 29 مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔