پبی (مانند نیوز )ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان کا ریسکیو نوشہرہ کے ضلعی مرکزی دفتر خٹکلی کا دورہ کیا ریسکیو دربار کا انعقادفر ضی مشقوں کا بھی معا ئنہ کیا نوشہرہ آمد پر ریجنل ڈائریکٹر سنٹرل ڈاکٹر میرعالم خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ جبکہ ریسکیو1122 کے چاک وچوبند دستے نے اعزاز سلامی پیش کرنے کے ساتھ بلندو بالاں عمارت میں پھنسے افراد کی باحفاظت نکالنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے ایمرجنسی گاڑیوں اور سٹال کا بھی معائنہ کیااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز خان کے ہمراہ، ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ عمران یوسفزئی، محمد وسیم اورکزئی ایڈمن آفیسر، بلال احمد فیضی ترجمان ریسکیو1122، ایمرجنسی افسران نوشہرہ سمیت دیگر معزز ریسکیو نوشہرہ افسران بھی موجود تھے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر ایاز خان نے ریسکیورز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ریسکیو دربار کا بنیادی مقصد ریسکیو اہلکاروں اور آفسران کے درمیان ہم آہنگی کی فضا کو قائم کرنا ہے جس کے دوران ریسکیو اہلکار بلا خوف وخطر ہر قسم کہ مسائل,تجاویز اور اپنی قیمتی آراء سے انتظامیہ کو آگاہ کریں, جبکہ ان شکایات/مسائل کے حل کے لیے مزید تیز اور موئڑ اقدامات اْٹھائے جائے اور سرکاری سطح پر دی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے دربار کے اختتام پر ڈی جی ریسکیو 1122 نے مختلف ایمرجنسیز میں بہترین کارکردگی پیش والے ریسکیورز کو تعریفی اسناد پیش کی جبکہ ریسکیو نوشہرہ کے نوجوانوں کے ساتھ یادگار گروپ تسویر بھی بنائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے