ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین نے پیسکو اور ایس این جی پی ایل کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے اور گیس پریشر کو خصوصاً کھانا پکانے کے اوقات میں برابر رکھا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں بجلی اور گیس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں تحصیل چیئرمین ہنگو، پیسکو اور ایس این جی پی ایل کے متعلقہ حکام کے علاوہ عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گیس کے کم پریشر کے مسائل زیر غور آئے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ہنگو نے کہا کہ محکمے عوامی مسائل کا فوری حل نکالیں اور غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ محکموں کے ساتھ تعاون کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے