بریکوٹ (مانند نیوز) کرغزستان کے مقامی طلباء کا پاکستانی طلباء پر حملہ،ہاسٹلز میں زبردستی گھس کر متعدد طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،تین پاکستانی طلباء کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات جبکہ کئ طلباء کو شدید زخمی کر دیا گیا ، مقامی حملہ آور طلباء نے ہاسٹلز کے دروازے اور کھڑکیاں بھی توڑ دئیے ، طالبات واش روم میں بند ، خوف کی فضاء قائم ، طلباء کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کے باوجود کوئی تعاون نہیں کی جارہی،سفارتی عملہ جان بوجھ کر ٹال مٹول کر رہا ہے،والدین جگر گوشوں کیلئے بےحد پریشان،ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،اے این پی سوات کے کونسل ممبر وہاب خان کاحکومت پاکستان سے طلباء کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں سوات سمیت صوبہ خیبرپختونخوا کےزیرتعلیم طلباء سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی طلباء میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وہ بھی زد میں آگئے ، مذکورہ طلباء کے مطابق کرغز طلباء ہاسٹلز میں گھس آئے اور مبینہ طور پر تیز دھار آلے کیساتھ ان پر حملہ کردیا گیا جس میں کئ طلباء شدید زخمی ہوگئے جبکہ پشاور سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین طالبعلم زخموں کی تاب نہ لا کر موت کے آغوش میں چلے گئے جبکہ کئ طالبات کو واش رومز میں بند کر کے اذیت سے دو چار کردیا گیا ہے،مذکورہ طلباء کے مطابق وہ پاکستانی سفارت خانے سے بار بار رابطہ کر رہےہیں لیکن سفارتی عملہ جان بوجھ کر طلباء کو کسی بھی قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہا، مشکلات میں گھرے طلباء کو مزید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ادھر اے این پی ضلع سوات کے کونسل ممبر وہاب خان نے ان پرتشدد واقعات اور طلباء کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ ان نہتے طلباء پر مزید حملے کی تیاری ہو رہی ہے کسی بھی وقت وہ حملہ کر سکتے ہیں،جس میں معصوم طلباء کی جان بھی جاسکتی ہیں،ضلعی کونسل ممبر نے کرغزستان میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کی نااہلی پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ خوف میں مبتلا کرغزستان میں زیر تعلیم سوات سمیت پورے پاکستان کے معصوم طلباء کو ہنگامی بنیادوں پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھاکر مثبت کردار ادا کرکے طلباء اور والدین میں پائی جانے والی تشویش کا کسی طرح ازالہ کیا جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے