پشاور(مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی اور معالج ڈاکٹر ایمل خان مہمند نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرغزستان کے درالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ وطالبات کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائے،طلبا وطالبات کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،بشکیک سمیت کرغزستان کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کو فی الفور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم اس قدر مہنگی ہو چکی ہے کہ عام آدمی ا سکا تصور بھی نہیں کر سکتا۔یہی وجہ ہے کہ والدین جمع پونجی اکٹھی کر کے بچو ں کو کرغز ستان بھیجتے ہیں تاکہ وہ سستی تعلیم حاصل کر سکیں۔ایک رپورٹ کے مطابق 10ہزار پاکستانی طلبہ و طالبات اس وقت کر غزستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔جن کی سکیورٹی کی ذمہ داری کرغزستان حکومت کی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ کرغزستان حکومت غیر ملکی طلبا کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے