راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کے معاملے پر پاک افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیے۔ آپریشن بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 21 اپریل کے بعد کیے گئے، ایک ماہ کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 14 مئی کو میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم بنا رکھا ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت کو مثر سرحدی انتظام قائم کرنے کا کہہ رہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے