کرم (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے مفاد عامہ کی خاطر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لانے کے سلسلے میں پاراچنار بازار کے جملہ دکانداران یونین کیساتھ کانفرنس روم میں خصوصی اجلاس منعقد کیاجس میں جملہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورسیر حاصل بحث اور کافی گفت و شنید کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا جس پر جملہ دکانداران من و عن عملدر آمد کریں گے اور ضلعی انتظامیہ اشیائے خورودونوش کا باقاعدہ نرخنامہ جاری کرے گاجس کے مطابق اشیائے خوودونوش مقرہ نرخوں کے مطابق عوام کو مہیا کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی دکاندار نے مقررہ نرخنامہ کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخ سے زائد رقم کا تقاضا کرے تو فوری طورپر انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں تا کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے