پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ کے علاقہ محلہ ککے زئی میں جوانسال نوجوان کی خود کشی کا معمہ حل۔کہانی غیرت کا شاخسانہ نکلی۔تھانہ اکوڑہ پولیس کی بروقت کاروائی 3ملزمان گرفتار،مذید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔07.05.2024کو تھانہ اکوڑہ پولیس کو ایک 18سالہ جوانسال لڑکے کی خودکشی کی رپورٹ ہوتی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد اظہر خان نے ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل فضل سبحان کی سربراہی میں نگاہ حسین ایس ایچ اوتھانہ اکوڑہ پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم مختلف زاویوں سے تفتیش کررہی تھی کہ اس دوران مقتول شہاب کے والد سردار حسین ولد غلام نبی ساکن جھنڈے کلپانی جہانگیر آباد مردان نے بعدالت بنش اسماعیل سید سئنیر سول جج،جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ باقاعدہ دعویداری کرتے ہوئے بیان زیر دفعہ 164ض،ف قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے 18سالہ شہاب کی 7/8ماہ قبل مسماہ (ع)دخترارشد حیات کے ساتھ منگنی ہوئی تھی میرے بیٹے نے اپنی منگیتر کیلیے موبائل فون خریدا تھا جس پر وہ دونوں وقتا فوقتاً بات چیت کرتے تھییہ بات ارشد حیات کو اچھی نہیں لگتی تھی۔بشمول ملزمان طاہر احمد ولد محمد حیات،حسین احمد ولد باچاگل ساکنان محلہ ککے زئی اکوڑہ نے ملکر میرے بیٹے کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دیا تھا۔بیان 164ض،ف پر برخلاف ملزمان مقدمہ درج کیا گیا۔تفتیشی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئیتینوں ملزمان گرفتار کرلیے۔مذید تفتیش جاری ہے.