پبی (مانند نیوز)ایپکا پاکستان نے خیبرپختونخواہ صوبائی اسمبلی کا پیش کردہ بجٹ مسترد کردیا.29 مئی کو پشاور اور 6, 7 جون کو ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان, بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندہ امراء کو ریلیف اور غریب عوام کو صرف دھوکا دیا گیا مہنگائی میں پسے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ سنگین مذاق ہے ان خیا لات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکریٹری جنرل ایپکا نے ہمراہ مرکزی نائب صدر غلام سرور کے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کے پی کے کی حکومت نے عجلت میں جو بجٹ پیش کیا ہے وہ انتہائی مایوس کن اور لفظوں کا گورکھ دھندہ ھے صرف مخصوص ایلیٹ طبقے پرنوازشات کی بارش کرکے عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہیں ا ٓئی ایم ایف کے دباؤ میں مہنگائی میں پسے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کر کے انکا معاشی استحصال کیا گیا ہے ایپکا کے پی کے حکومت کے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ھے ذاتی مفادات کیلئے بد ترین سیاسی مخالف اکٹھے ہو کر اسمبلی میں قانون سازی کرکے اپنی مراعات میں سینکڑوں گنا اضافہ کرلیتے ہیں جو کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والے غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اس کے خلاف 29 مء کو صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے