اپر چترال (مانند نیوز)نرخناموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال متحرک۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال اور ریونیو افسران کے ہمراہ ہیڈکوارٹر بونی میں متعدد کاروباری مراکز، نانبائی، بیکری شاپس اور جنرل سٹور کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اٹا سمیت دوسرے اشیاء خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی کی وزن کم کرنے پر متعدد نانبائی حضرات اور اٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کے خلاف جرمانہ عائد کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کے نرخون میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ مہنگا فروشی میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی