اورکزئی (مانند نیوز)ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی کا علاقہ موسیٰ میلہ میں اندھے قتل کا سخت نوٹس۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 27 مئی 2024 کو بمقام موسیٰ میلہ سے عمر خان ولد حکیم خان سکنہ موسیٰ میلہ کی لاش ملی جس کو کسی نامعلوم شخص/اشخاص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا تھا۔ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے واقعہ کا سخت اور فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او اپر اورکزئی عمر زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غلجو محمد ابراہیم پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ملزمان کی جلداز جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔متعلقہ ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت جلد پچھلے کیسز کی طرح اس کیس کو بھی ٹریس کرکے ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم محمد حامد خان ولد نصر اللہ خان سکنہ موسیٰ میلہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے