پشاور (مانند نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے ممتاز ٹی وی اور فلم آرٹسٹ طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی رحلت کو قومی نقصان قرار دیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی زبردست تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پاکستان میں ٹیلی ویژن اور فلم کی صنعت میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور متعدد قومی ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ برطانوی اور نارویجن فلموں میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر مغربی شائقین فلم کے دل موہ لئے اور نارویجن امینڈا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس لحاظ سے طلعت حسین ہماری دنیائے ثقافت کا ایک بڑا اثاثہ تھے جنکے سانحہ ارتحال سے پیدا ہونے والا خلاء بمشکل پر ہوگا جبکہ شائقین فلم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ زاہد چن زیب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کی مغفرت فرمائے اور انکے سوگوار خاندان کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے