ہزارہ (مانند نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کا اچانک تھانہ سٹی، تھانہ سکندر آباد اور میرپور کا دورہ۔تھانہ جات کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل سنیں۔ محرر و دیگر تھانہ سٹاف کو سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور ہر ممکنہ قانونی مدد کی ہدایات جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے گذشتہ رات اچانک تھانہ سٹی، تھانہ سکندر آباد اور تھانہ میرپور کا دورہ کیا۔ تینوں تھانہ جات کے ایس ایچ او دفاتر، محرر دفاتر، مال خانہ، شعبہ تفتیش دفاتر، سی سی ٹی وی کیمرے،اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا اور تھانہ ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔ایف آئی آر کا اندراج عوام کا قانونی حق ہے اس کسی قسم کی تاخیر اور کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانہ سٹی میں آئے ہوئے سائل سے بھی بات چیت کی اور اسکا مسئلہ دریافت کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف کو ہدایات دی کہ انکی ہر ممکنہ قانونی مدد کی جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر تھانہ جات کے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے نامکمل ریکارڈ رکھنے والے تھانہ سٹاف کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاقہ میں معمول کی گشت کو مزید موثر بنایا جائے مشکوک افراد اور شیڈول 4میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر سختی سے نظر رکھی جائے۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمین خصوصاً گشت پر جانیوالے پولیس جوانوں کا یونیفارم صاف ستھری اور ڈسپلن کے مطابق ہونی چاہیے اوردوران ڈیوٹی بلٹ پروف ہلمٹ و جیکٹ کا استعمال کیا جائے۔تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئے انکی درخواست پرقانون کے مطابق فوری اور موثر عمل درآمد کریں۔