ہزارہ (مانند نیوز)یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے اور اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسو م کیا گیاہے۔صوبائی حکومت کے احکامات پر آج 28 مء 2024 کو پورے ملک کی طرح ہزارہ دویژن میں بھی یوم تکبیر منا نے کے حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع جن میں ایبٹ آباد، بٹگرام،مانسہرہ، ہری پور،تورغر، کوہستان اپر، لوئراور کولئی پالس میں پروگرامزکا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سول سوسائٹی کے ممبران، طلباء، ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹر یشن اور پولیس افسران اور ریسکیو 1122 کے ملازمین نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے واک میں بھی شرکت کی اور واک کے اختتامی مقام پر ملک، قوم اور افواج پاکستان کے استحکام اورسلامتی کے لیے اجتماعی دعاکی۔