کرم (مانند نیوز)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ڈپٹی کمشنرکرم کی زیر صدارت 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک آرمی کے افسران،ضلعی انتظامیہ،سیکیورٹی فورسز،ممبران امن کمیٹی،طلباء اورعمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالہ سے پرجوش تقاریر کی۔ مقررین نے کہا کہ 28 مئی کا دن تمام پاکستانیوں کیلئے باعث فخر ہے۔ اسی دن پاکستان کو اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل ہوا۔ انہوں نے پاکستان میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج ودیگر سیکیورٹی فورسز کے علاوہ عام لوگوں کے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہرقسم قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنگے۔بعد میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے ترقی وہ خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔