کوہاٹ (مانند نیوز) وفاقی محتسب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی سربراہی میں ان کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلعی انتظامیہ اور ضلع کے تمام وفاقی محکموں کے افسران و نمائندوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد اور تاجر برادری کے صدور نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی محتسب نے کھلی کچہری کے اغراض و مقاصداور افادیت کے علاوہ اپنے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ رجسٹراروفاقی محتسب نے وفاقی محکموں سے متعلق عوامی شکایات غور سے سنے جن میں سے زیادہ تر عوامی شکایات کا تعلق پیسکو، ایس این جی پی ایل، نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ کے اداروں سے تھا۔ متعلقہ محکموں کے حکام نے درج شکایات سے متعلق وضاحت کی اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے وفاقی محتسب آفس کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کچہریوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ ہوناچاہئے کیونکہ عوامی سطح پروفاقی محکموں سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے یہ اہم فورم ہے اوریقینا اس سے عوام کو ریلیف دینے میں مدد ملے گی۔کھلی کچہری کے اختتام پر تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی محتسب کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیااورمنتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے