جمرود(مانند نیوز)بنیادی تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے،جس کے لئے قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے اقدامات ناکافی ہیں،قوموں کی ترقی بنیادی تعلیم کی مضبوطی اور تعلیمی میدان میں حکومتوں کی خصوصی توجہ سے ہی ممکن ہے۔چیئرمین شاہدخان تفصیلات کے مطابق ضلع خیبرتحصیل جمرود این سی ٹو شاہد خان آفریدی نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مرحوم محمد دین کلے نے دورہ کیا اس موقع پر کسان کونسلر ٹاؤن 2 محمد اسماعیل، استاد فرمان علی، استاد محمد قیوم اور استاد رخمان اللہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے سکول کا معائنہ کیا اور سکول کو درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں سکول انتظامیہ سے معلومات حاصل کئے سکول میں محکمہ ایجوکیشن خیبر کی عدم دلچسپی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چھوٹے ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پی ٹی سی فنڈز کی بروقت فراہمی ضروری ہے جس کے لئے ڈی ای او سے بات کرینگے۔سکول میں بچوں کے لئے اس شدید گرمی میں سولر سسٹم نہ ہونے پر بھی چیئرمین نے افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیئرمین شاہد خان نے بچوں میں سکول بیگز، پینسلین،ربڑ،شاپنرز،کاپیاں، رنگ پنسلیں، بچوں کے لئے دیواروں پر آویزاں کرنے کے لئے سٹڈیز چارٹس اور ایلفا بیڈز سمال چارٹس تقسیم کئے۔چیئرمین شاہد خان نے سکول سٹاف پر زور دیا کہ بچوں کو بہتر بنیادی تعلیم کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں سکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ اپنے حلقے میں بہتر تعلیم کی فراہمی،سکولوں کو درپیش مسائل کے لئے کردار ادا کرینگے۔سرکاری سکولوں میں مالک مکان کی مداخلت اور سکولوں پر اثرانداز ہونے کا بھی نوٹس لینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے