جمرود(مانند نیوز)31 مئی فاٹا انضمام دن قبائیلی مشران نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔پچیس ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کرکے قبائیلی رسم و رواج بحال کرنے کا مطالبہ اس سلسلے میں تحصیل جمرود سے تاریخی باب خیبر تک ریلی نکالی گئی جس میں قبائلی مشران اور فاٹا انضمام مخالف سیاسی قوتوں و تنظیموں نے شرکت کی۔ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے و کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر فاٹا انضمام مخالف نعرے درج تھے۔ریلی نے باب خیبر کے مقام پر جلسے کی شکل اختیار کی اور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔جلسہ عام سے فاٹا قومی جرگہ کے ملک نصیر احمد کوکی خیل، ملک افراسیاب آفریدی، ملک محمد حسین افریدی،مسلم ن کے ملک سردار اعظم افریدی،حاجی اقتدارآفریدی۔ملک عبد الظاہر شیر خان خیل،اعظم خان محسود،ملک طماش شلمانی،پیپلز پارٹی کے ملک واحد شاہ منیاخیل،یوسف مندو خیل،جے یو آئی کے سید کبیر افریدی،ملک حضرت ولی و دیگر نے کہا کہ 31 مئی 2018 کو فاٹا کا خیبرپختونخوا میں غیر آئینی انضمام کیا گیا تھا.دو کروڑ قبائلیوں سے پوچھے بغیر اور رائے لئے بغیر انضمام کیا گیا ہے،۔انہوں نے کہا کہ 31 مئی 2018 کا دن قبائلی عوام کے لئے یوم سیاہ کا دن ہے کیوں کہ قبائلی اضلاع کا انضمام کرکے قبائلی رسم و رواج کو پامال کیا گیا انضمام کے بعد پولیس و عدالتی نظام قبائلی علاقوں میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت 2 کروڑ قبائلی عوام کی رائے معلوم کئے بغیر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی،انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پھر سے حالات خراب کرکے نئے جنگ کی تیاری کی جارہی ہے،قبائلی عوام مزید قبائلی اضلاع میں کسی قسم کا جنگ یا تجربات کی اجازت نہیں دے گی،انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کے وسائل پر قبضہ جاری ہے سپریم کورٹ آف پاکستان انضمام مخالف کیس کی سماعت نہ کرکے انصاف کا گلہ گھونٹ رہے ہیں انضمام کی واپسی تک قبائلی مشران کی جدوجہد جاری رہیگی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پچیس ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کرکے قبائیلی رسم و رواج بحال کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے