دیر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنردیر بالا عرفان علی نے یکم جون سے 6 جون تک شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر علی شاہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد خان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر تاج محمد خان ودیگر آفیسرز و اہلکار شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ پولیو ٹیم تمام علاقوں میں گھر گھر پہنچ کر پانچ سال تک پچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں والدین کا کردار اور تعاون سب سے اہم ہے اور وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اپردیر میں کوئی پولیو کا مریض باقی نہ رہے کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری اور فرض ہے۔ ضلعی ہیلتھ افیسر ڈاکٹر خالد نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ پولیو مہم تحصیل براول کے تین یونین کونسل ڈاری کند،شاہی کوٹ اور جان بٹئی میں آج سے شروع ہورہا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کے آفس دیر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی عملہ نے انسدادپولیومھم کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پانچ روزہ پولیو مھم احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ پانچ سال سے کم اور پانچ سال تک کاکوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ھر قسم ممکن تعاون کیا جائیگا، کسی بھی مشکل یا مسئلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بروقت رابطہ رکھیں تاکہ جاری مھم کو بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔