لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے آبی حیات کے تحفظ کے پیش نظر ضلع لوئر چترال کے ندی نالوں اور دریاؤں میں مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس اور سیاحوں سے گزارش کی کہ آبی حیات کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف حاصل اختیارات کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔