پبی (مانند نیوز)تھانہ بدرشی پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی،سرغنہ گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،مذید تفتیش جاری،سنسنی خیر انکشافات متوقع ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی حمزہ یاسین ولد محمد یاسین ساکن زیارت کاکا صاحب نے یوں رپورٹ کی تھی کہ میں معہ ساتھی کے جنازہ پڑھنے آیا تھا اپنی 125موٹر سائیکل جنازگاہ سے باہر کھڑی کی۔بعد از ادائیگی جنازہ کر دیکھا تو موٹر سائیکل کسی نے چوری کی تھی۔میں اپنی طرف سے معلومات کررہا تھا اب مجھے پورا یقین وتسلی ہے کہ میری موٹر سائیکل وقاص عرف جرائم ولد نوشاد ساکن زیارت کاکا صاحب نے اپنے ساتھی کی مدد سے چوری کی ہے۔مقدم خان SDPO کینٹ سرکل نے SHO تھانہ بدرشی فخر السلام کو ملزم کی گرفتاری اور موٹر سائیکل کی برآمدگی کا ہدف حوالہ کیا۔ٹیم نے چھاپہ لگاکر گروہ کے سرغنہ وقاص کو گرفتار کرکے نشاندھی پر موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ساتھی کی گرفتاری جلد متوقع ہے.