اورکزئی (مانند نیوز)نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔اورکزئی ہیڈکوارٹر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او اورکزئی کو سلامی پیش کی، یادگار شہداء پر پھول چڑھاۓ اور شہداء کے بلند درجات، ملک و قوم کی سلامتی و امن کے لیے دعا کی۔ایس پی انویسٹیگیشن اورکزئی محمد اقبال بلوچ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محبوب خان، ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی محمد رحیم، ڈی ایس پی لیگل سکندر حسن، ڈی ایس پی ٹریفک دیسوار علی، لائن آفیسر ملک عجب خان سمیت پولیس کے جوانوں نے نوتعینات ڈی پی او کا تپاک استقبال کیا اور ہار پہنائے۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے اورکزئی پولیس کا والہانہ استقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس اور بھر پور اقدامات اٹھائیں جائینگے،پولیس افسران مجرمان اشتھاریوں، بھتہ خور، منشیات فروش و منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں، کوئی بھی آفیسر بدمعاش اور جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کا تعلق یا رابطہ نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا اورکزئی پولیس بہادر پولیس ہے تھانہ جات و گاردات کی سیکیورٹی اور ان کی صفائی ستھرائی کے معائنہ کے لئے تھانہ جات، چوکیات اور گاردات سمیت حساس مقامات کے دورے وقتا فوقتا کریں گے۔ عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔منشیات اور دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے کے لئے مہم کو برقرار رکھا جائے۔ ضلع میں اسلحہ نمائش بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز اسلحہ و اسلحہ نمائش کے خلاف پولیس کاروائی کریں۔ مزید انہوں نے کہا تمام پولیس جوانان خوبصورت اور صاف ستھرا ٹرن آوٹ کا استعمال کریں۔