شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے مختلف سرکاری محکموں میں سینکڑوں آسامیاں خالی،ضلع میں روزگار نہ ہونے کیوجہ سے تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈر کوئلہ کی کانوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں -نوجوانان ذہنی کوفت ومشکلات سے دوچار، بے روزگاری کیوجہ سے ذہنی ڈیپریشن کاشکار ہوگئے، ضلع بھر کے سرکاری محکموں میں سینکڑوں آسامیوں پر بھرتیاں التواء کے شکار رہیں جبکہ کئی محکموں میں اشتہارات، ٹسٹ انٹرویو ہونے کے باوجود سیاسی رسہ کشی کیوجہ سے تعیناتیاں نہ ہوسکی۔شانگلہ کے نوجوانوں نے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور احتجاج کی دھمکی دی ہے،ضلع میں خالی اسامیوں کی مسلسل التواء سے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، خالی آسامیوں میں سب سے زیادہ اسامیاں محکمہ صحت،ٹیکنیشن سٹاف، پیرامیڈیکل کی نرسزز، کمپیوٹر اپریٹرز،ڈرائیورز وغیر ہ شامل ہیں۔ شانگلہ کی مختلف محکموں کے افسران ان خالی آسامیوں پر غفلت اور چشم پووشی کررہے ہیں جس کی وجہ سے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوان انتہائی مشکل صورت حالکا سامنا کرنا ہے۔ اسی طرح محکمہ بلدیات،محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں میں سینکڑوں خالی آسامیاں پڑی ہیں،شانگلہ کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت ا سمیت دیگر محکموں میں خالی آسامیوں کو جلدی پر کر کے ان نوجوان وں کو مزید تباہی و بربادی سے بچایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں یہ آسامیاں مشتہر ہو چکی ہیں شانگلہ واحدضلع ہے جس میں ابھی تک آسامیاں مشتہر نہیں ہوئی،شانگلہ کو ضلعی کا درجہ ملے ہوئے پندرہ سال گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک سیاسی چپقلش کی وجہ سے ضلع کے ثمرات سے محروم ہیں۔بے روزگار نوجوانوں نے مطالبہ کیاہے کہ فی الفور صورتحال پر کاروائی نہ ہوئی تو وہ مجبورا ًضلع بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔۔