پشاور(پریس ریلیز) امن ترقی پارٹی نے بجٹ کے اہم نکات تجویز کرتے ہوئے نفاذ کا مطالبہ کر دیا، امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سفارتکاری برائے سرمایہ کاری کا ہدف سفرا کو دیا جائے، اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، پیداواری صنعت، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل دور کئے جائیں، زراعت میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، چھوٹے اور بڑے ڈیمز بنائے جائیں، انہوں نے کہا کہ تعلیم خصوصاً ٹیکنیکل ایجوکیشن کا بجٹ سو فیصد کیا جائے اپوزیشن سیاستدان کبھی زراعت، تعلیم اور ترقی کیلئے بھی دھرنا دیا کریں صرف اقتدار کیلئے تحریکیں چلتی ہیں کبھی زرعی ترقی، تعلیم اور صحت کی سہولتوں کیلئے بھی تحریک چلی ہے؟ امن ترقی پارٹی کی نظر اقتدار پر نہیں بلکہ عوام اور پاکستان کی ترقی پر ہے جو اچھا کرے گا تعریف کریں گے ورنہ سخت محاسبہ کریں گے، حکمران عیاشیاں چھوڑ کر معیشت پر توجہ دیں، تاکہ روزگار، کاروبار اور تجارت کو فروغ ملے، نوجوانوں کو اچھا مستقبل مل سکے، تباہی کے نشانات چھوڑنے کی بجائے ترقی کی تاریخ چھوڑی جائے، اقتدار کا جھگڑا اور سازشیں ختم کر کے، سیاسی اور معاشی استحکام لایا جائے، انہوں نے کہا کہ معیشت میں اصلاحات بہت ضروری ہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگایا جائے اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ٹیکسٹائل انڈسٹری، زراعت اور صنعت شدید زوال کا شکار ہے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، حکومت اور ادارے فوری نوٹس لیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے