پشاور(مانند نیوز) انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ پاکستان کی جانب سے پشاور میں تیسرے مائیگریٹ ریسورس سنٹر کا افتتاح کر لیا گیا ہے یہ ریسورس سنٹر وزارت برائے سمند پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے ذیلی ادارہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائئیمنٹ کے زیرسر پرستی قائم کیا گیا ہے ریسورس سینٹر کا مقصد قانونی اور محفوظ ہجرت کے عمل کے دوران لوگوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی روک تھام، روانگی سے قبل ضروری معلومات فراہم کرنا،واپس آنیوالے تارکیں وطن کو معاشرے میں دوبارہ انضمام میں سہولت بھی انکے مقاصد میں شامل ہے افتتاحی تقریب سے پاکستان میں یورپی یونین کے چارج ڈی افئیرز کے فلپ گراس نے سنٹر کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مائیگریشن منیجمنٹ کی صلاحتیوں کو مزید مظبوط کرنے اور قانونی اور محفوظ ہجرت کے عمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،مائیگریٹ ریسورس سنٹر کا قیام اس ضمن میں ایک اہم قدم ہے اور ہمیں اسکی معاونت کرنے پر خوشی ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ یورپی یونین اور دیگر ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ محمد طیب نے کہا کہ ریسورس سنٹر کا کردار تارکین وطن کو ہجرت ے عمل کی پیچیدگیوں سے نمٹنا، مائیگریشن قوانین پاسداری کرنے اور کمیونٹیز میں اگاہی پیدا کرنے میں نہایت اہم ہے پشاور میں ریسورس سنٹر بھی اس عزم سے بنایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوگوں کو باخبر اور محفوظ ہجرت کے عمل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی واضح رہے کہ یسورس سنٹر کے دفتر اسلام اباد اور لاہور میں قائم کئے جا چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے