پشاور ( مانند نیوز) ماہر تعلیم عبدالرّب گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ مردان تعینات بطور ہیڈ ماسٹر اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دئیے، عبدالرّب گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ میں ہیڈ ماسٹر تعیناتی پر یونین کونسل بغدادہ کے خدائی خدمتگار فضل شاہ نے مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ عبدالرّب صاحب کی تعیناتی بغدادہ کے علاقے کے لیے تعلیمی میدانوں میں مزید ترقیوں کا باعث ہوگا. گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ ان کی نگرانی اور سرپرستی میں اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی، تدریسی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی ترقی اور کامرانیوں کے سفر کو جاری رکھے گا.