ریاض (مانند نیوز )سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے پر متعدد داخلی عازمین حج کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کے لیے مختص کوٹے کا 90 فیصد حصہ بک ہوگیا ہے۔ جن داخلی عازمین نے رجسٹریشن کرائی ہے انہیں ویکسین مکمل کروانے پر حج اجازت نامے ہوگئے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’داخلی عازمین کو گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کے لیے مہلت دی گئی ہے جبکہ اس کے بغیر انہیں حج کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کے لیے متعدد پیکیج متعارف کرائے ہیں جنہیں وزارت ویب سائٹ یا نسک ایپ پر بک کیا جاسکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے