پبی (مانند نیوز) ایپکا نے 12 جون کو پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے دھرنے کی تیاریاں مکمل کردی۔مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رھے گا۔12 جون کو ملک بھر سے ملازمین کے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے۔حقوق مانگ کر نہیں چھین کر لینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان،غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا پاکستان،اقرار احمد میڈیا کوآرڈینیٹر نے ایپکا کے عہدیداروں کے اجلاس کے بعد مشترکہ طور پر میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں اندھیرا نگری چوپٹ راج ہے۔ہر وفاقی بجٹ میں ملازمین پر مختلف شکلوں میں ٹیکس لگاتے ہیں۔اور ابھی پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین سے بڑھاپے کا آخری سہارا بھی چھین رہے ہیں۔اور پنشن کموٹیشن گریجوٹی اور لیو انکیشمنٹ پر کٹ لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔جو ظلم کے مترادف ہے۔اور وفاقی حکومت ھمارے لاشوں پر گزر کر یہ قانون لاگو کرینگے۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ،میڈیکل،کنوننس الاؤنسز میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ملک بھر میں زیادہ ٹیکس دینے والے ملازمین کو زندہ درگور کر رہے ہیں۔اور کرپٹ اشرافیہ کو ٹیکسوں میں چھوٹ،سبسڈی،اور بلاسود قرضے دے رہے ہیں۔ملک میں کوئی قانون نہیں۔اگر آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،میڈیکل الاونس،کنونس الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا گیا۔اور پنشن اصلاحات کے نام پر کالا قانون پاس کیا۔تو تادم مرگ غیر معینہ مدت کیلئے پارلیمنٹ ھاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینگے