پبی (مانند نیوز)نوشہرہ پولیس کا ماہ مئی 2024کے دوران سماج دشمن عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیاں۔211 منشیات فروش، 209 اشتہاری گرفتار 240.3 کلو گرام چرس،32.2 کلوگرام آئس،19 کلاشنکوف اور 283پستول برآمد۔اسی طرح موٹر سائیکل چور 3گینگ،سنیچرز،راہزن 5گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپوں کی ریکوری،موبائل فونز،موٹرسائیکل برامد کیے گئے۔کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری و ساری رہے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنو شہرہ محمد اظہر خان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف ماہ مئی 2024 میں بھر پور کاروائیاں کی گئی۔ قتل،اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب 209 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ 19 کلاشنکوف،12 بندوق،283 پستول،3189 مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیے گئے۔نوجوان نسل کے مستقبل کے دشمنوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 211 منشیات فروشوں سے معاشرہ پاک کرکے پابند سلاسل کییگئے۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 240.3 کلوگرام چرس,32.02کلوگرام آئس اور 2.522 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ہوائی فائرنگ جیسے قبیح عمل میں ملوث 12ملزمان گرفتار کیے گئے۔اسی طرح موٹر سائیکل چور گروہ،سنیچر گروہ گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے،موبائل فونز،ودیگر ریکوری کرکے قانونی تقاضے پورے ہونے پر اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اظہر خان نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتیہوئے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اْٹھائے جائیں۔ منشیات جیسے لعنت سے عوام کو چھٹکارا دلاکر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔اشتہاریوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پوراوربلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔