کوہاٹ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت پیر کے روز ان کے دفتر میں ڈبلیو ایس ایس سی، ٹی ایم اے اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریارآفریدی ایم این اے، ایکسیئن پبلک ہیلتھ، ٹی ایم او کوہاٹ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔ متعلقہ حکام کو تمام ترقیاتی منصوبے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ عوام الناس ان کے ثمرات سے مستفید ہو کر انہیں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔