دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنردیر بالاعرفان علی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عامر علی شاہ کی زیر صدارت دیر بالا میں آنے والے عید الضحی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ھوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بادشاہ ذادہ، ٹی ایم ایز،لایؤسٹاک، نمائندہ ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ے تمام ٹی ایم ایز کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور جانوروں کی آلائشوں کو مختص کردہ مقامات پر تلف کریں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو عید کے موقع پر عارضی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس نامزد کرنے کی ہدایات کی اورکانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو عیدالاضحٰی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ عوام الناس کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکے۔